بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کرینگے

 وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Back to top button