بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم وسطی/جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پچیس، کراچی انتیس، پشاور چوبیس، کوئٹہ اٹھارہ، گلگت گیارہ، مری بارہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ جموں، لیہہ، پلوامہ اور شوپیاں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ دو، اننت ناگ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  بھارتی ریاست اترپردیش میں ہیٹ ویو سے 34 ہلاک
Back to top button