بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

ممتاز حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی آج منائی جا رہی

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج اتوار کو ممتاز حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی شہادت کی برسی منائی جا رہی ہے۔

میرواعظ مولوی محمد فاروق کو 1990 میں آج ہی کے دن سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، اسی روز سری نگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے کے جلوس پر بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سے زائد سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔

12 سال بعد آج کے دن 2002 میں خواجہ عبدالغنی لون کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ سری نگر کے شہداء قبرستان میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس آ رہے تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک بیان میں دونوں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Back to top button