بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان، کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی انتیس، پشاور اکیس، کوئٹہ پندرہ، گلگت تیرہ، مری گیارہ اور مظفر آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، بارہمولہ، شوپیاں اور لیہہ میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور بارہمولہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ دو، پلوامہ اور اننت ناگ دس اور شوپیاں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button