بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

چاروں صوبوں میں ایک ہفتے طویل انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع میں ایک ہفتہ طویل انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔پنجاب میں آج  سے اس ماہ کی 19 تاریخ تک پانچ روزہ مہم چلائی جائے گی جس میں 5 سال سے کم عمر کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

صوبے کے تقریباً 12 اضلاع کو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں آج سے صوبے کے مختلف حصوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

یہ مہم صوبے کے بارہ اضلاع میں چلائی جائے گی جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، سوات، باجوڑ، ہنگو، کرک، خیبر، کوہاٹ، کرم، مہمند اور اورکزئی شامل ہیں۔

انسداد پولیو مہم صوابی، مردان، بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر، ہری پور، مانسہرہ اور مالاکنڈ کے اضلاع کے افغان مہاجر کیمپوں کے علاوہ اپر اور لوئر چترال اور دیر کی ہائی رسک یونین کونسلوں میں بھی چلائی جائے گی۔ .

مذکورہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تین اعشاریہ پانچ ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے 18 اضلاع کی 393 یونین کونسلوں میں سات روزہ انسداد پولیو مہم  آج سے شروع ہوگی۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 12 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اور سندھ میں سات روزہ قومی پولیو مہم  آج  سے رواں ماہ کی 21 تاریخ تک ضلع لاڑکانہ میں شروع ہوگی۔ لاڑکانہ ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے 306,950 سے زائد بچوں کو اورل پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

Back to top button