بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف سی کیمپ مسلم باغ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ایف سی کیمپ مسلم باغ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان فوجیوں میں ضلع قلات کے رہائشی نائیک امین اللہ عمر 31 سال، ڈسٹرکٹ چکوال کا رہائشی 35 سالہ لانس نائیک عبدالمناف اور ڈسٹرکٹ ساہیوال کا رہائشی 34 سالہ سٹینو ٹائپسٹ غلام فرید شامل ہیں۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جوانوں اور سول سرکاری افسران نے شرکت کی۔

دیگر شہداء کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں، جو محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے اختتام تک جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔

Back to top button