بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب کے قصبہ کٹھہ سگھرال کا کم سن کرکٹ کمنٹیٹر محمد حنین صالح

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قصبہ کٹھہ سگھرال سے تعلق رکھنے والے منفرد ٹیلنٹ کے حامل طالب علم محمد حنین صالح کو کرکٹ کمنٹری سے بہت لگاو ہے۔ یہ کم سن کرکٹ کمنٹیٹر سابق ناظم کٹھہ سگھرال صالح محمد چدھڑ کا صاحبزادہ ہے۔ اس ننھے بچے کی عمر ابھی تک تقریبا 13 سال ہے ۔ وہ اپنے ہوم جنجوعہ کرکٹ گراونڈ کٹھہ مصرال میں بہت ہی خوبصورت انداز سے کرکٹ کی کمنٹری کرتاہے۔ اس کی کمنٹری سے ایسے محسوس ہوتاہے جیسے وہ پروفیشنل کرکٹ کمنٹیٹر ہو۔ دوران کمنٹری ماشاءاللہ محمد حنین صالح بہت ہی عمدہ اور خوبصورت لفظوں کا چناٶ کرتاہے اور نرم خوبصورت لہجے کے ساتھ مکمل کرکٹ کی سپیشل ڈاکومنٹری کا نقشہ کھینچ دیتاہے۔ محمد حنین صالح اپنی اس منفرد صلاحیت کی وجہ سے پورے گراونڈ کو اپنی طرف متوجہ کرلیتاہے۔ محمد حنین ابھی تک کلاس نہم کا طالب علم ہے۔ وہ صرف کرکٹ کمنٹری ہی نہیں کرتا بلکہ کسی بھی ایونٹ کی نقابت کے ہنر سے بھی آشنا نظرآتاہے۔ کٹھہ کا یہ نیو ٹیلنٹ قابل تعریف ہے۔ سب سے بڑی خوبی اس ننهے کمنٹیٹر کی یہ ہے کہ یہ خوبصورت اردو اور مکمل انگلش میں دونوں زبان میں مہارت رکھتا ہے۔ ایسے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کےلیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ اس جیسے بچے نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ وطن عزیز کابھی سرمایہء افتخار ہیں۔

Back to top button