بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لے لیا

کراچی میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کو کالا پل کے علاقے سے حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر احتجاج کرنے والے 23 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، پتھراؤ، توڑ پھوڑ کی۔

کراچی میں بھی دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے انصاف ہاؤس پر احتجاج کیا اور شارع فیصل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو لیجانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ریڈ بس پر بھی پتھراؤ کیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیے  محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہے ہیں،شیخ رشید
Back to top button