بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تمام محکموں کے سر براہان انسداد ڈینگی کو سنجید گی سے لیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب مطاہر امین حیات وٹو نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خا تمہ کیلئے سر توڑکوشش کر نا حکومت پنجاب کی خا ص ہدایات ہیں اور یہ قو می فریضہ بھی ہے۔لہذا تمام محکموں کے سر براہان انسداد ڈینگی کو سنجید گی سے لیں اور اپنے فرائض میں کو تا ہی یا سستی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی فرد یا محکمہ اکیلے کسی بھی کام میں کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک مشتر کہ ذمہ داری پوری نہ کی جائے۔ہم سب نے مل کر زمہ داری کو پورا کرنا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سو فیصد ٹارگٹ ایچیو کرنا ہے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن انٹا ما لوجسٹ را نا محمد ساجد نے گذشتہ کارکردگی رپورٹس، رزلٹس فرام پرائیویٹ لیبز، پیشنٹ اینا لسز رپورٹس،پازیٹو سائٹس،ان ڈور آ ؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس، ہاٹ سپاٹس،آ گاہی سیشن،تھر ڈ پارٹی ویلیڈ یشن،ڈی وی آر کمپلینٹ،سی ایم پورٹل کمپلینٹ،موبائل یوذرز تمام محکموں کی اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد،او قاف سے خطیب مرکزی جامع مسجد خوشاب مولا نا محمد اکمل عباس،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،سی ڈی سی آ فیسر اسد حیات قریشی،سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ بخاری،سول ڈیفنس آفیسر مراد کے علاوہ زکوۃ، پبلک ہیلتھ، زراعت مارکیٹنگ، اریگیشن، فاریسٹ،ایجوکیشن اور ایم سیز و غیرہ کے افسران اور نمائندہ گان نے شرکت کی۔

Back to top button