بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل، طبی معائنہ کرلیا گیا

عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنےکے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے، عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔نیب اعلامیے کے مطابق عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونےکا الزام ہے، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے،  نیب راولپنڈی آفس میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Back to top button