بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ثاقب نثار پی ٹی آئی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے، وزیراعظم

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، ثاقب نثار نے عمران خان کو جتوانے اور نواز شریف کو ہرانے کے لیے کام کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن پورے ملک میں ایک دن ہونے چاہئیں، خالی پنجاب میں الیکشن کرا کر پاکستان، پنجاب کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، اگر اس سازش کو ختم کرنا ہے تو پورے ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کرانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، وہ پی ٹی آئی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کے بعد کوئی شک نہیں رہ گیا، ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے تھے لیکن انہوں نے ایک بھی عوامی مفاد پر سوموٹو لیا ہوتا تو بات ہوتی۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم سےتین دفعہ سوال کیا گیا کہ نوازشریف کب وطن واپس جائیں گے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف جواب دیئے بغیر چل دیئے۔

Back to top button