بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ڈاکوؤں سے مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید

 تاجر کے مغوی بیٹےکی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ اور  بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹےکی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔شہدا میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،کانسٹیبل نثار احمد،  خادم شاہ، ریاض حسین،  عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈاکو مغوی کو لے کر دوسری جگہ فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیے  چوکیدار کی فائرنگ سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا لیکچرار قتل
Back to top button