بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے خود کش دھماکے میں 8 پولیس اہلکار شہید

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے خود کش دھماکے میں 8 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں خود کش دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے ، صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔بعد پولیس حکام نے بتایا کہ تھانے کے اندر ہونے والے دھماکے میں 8 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے  اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی
Back to top button