بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

دنیا پور میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے شہر کہروڑ چوک کے قریب سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سڑک کنارے آباد جھونپڑیوں میں جا گھسا اور جھونپڑیوں میں سوئے ہوئے 7 افراد کو کچل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں
Back to top button