بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، صدر کی عدم منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

صدرمملکت نے اس ایکٹ کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184/3 (ازخود نوٹس) کے فیصلوں پر 30 روز میں اپیل ہوسکے گی۔ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس اور 2 سینیئر ججز پر مشتمل کمیٹی کیسز اور بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کریں گے۔

Back to top button