بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماء بن گئے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی ماؤنٹ اناپورنا سر کرنے والے پاکستان کے پہلے پاکستانی نوجوان ہیں۔21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماء بن گئے ہیں۔

شہروز کو 8ہزار 849 میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ اور 8ہزار 611میٹر بلند کے ٹو سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ لوٹسے، مکالو، مناسلو، براڈ چوٹی، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سرکرچکے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے پہلی مرتبہ 11 سال کی عمر میں چوٹی سر کی تھی جب انہوں نے 3ہزار 885 میٹر بلند مکڑا چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیے  پاکستانی تاجراب ایمیزون کا پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں،عبد الرزاق داؤد
Back to top button