بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں جبکہ شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیماء بن گئے ہیں۔نائلہ کیانی نے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا سر کرکے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے یہ کارنامہ پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کے ساتھ آج صبح ساڑھے 6 سے 7 بجے درمیان سرانجام دیا اور انا پورنا کی چوٹی سر کی۔واضح رہے کہ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، انہوں نے انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں نائلہ اپنے نیپال کے دورے کے دوران دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیے  چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ایک سال کی توسیع ملنے کا امکان
Back to top button