بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

  سینیٹ سے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن میں کرانےکی قرارداد منظور

سینیٹ نے  تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن میں کرانےکی قرارداد منظور کرلی۔تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن میں کرانےکی قرارداد سینیٹر طاہربزنجو نے پیش کی جس میں کہا گیا ہےکہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، آئین کے تحت تمام اسمبلیوں کے انتخابات، نگران سیٹ اپ میں اکٹھے ہوں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ پنجاب میں علیحدہ دن پرانتخاب ،عام انتخابات کا نتیجہ متاثرکرےگا، اس سے وفاق میں چھوٹے صوبوں کا کردار متاثر ہوگا لہٰذا قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز کرائیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ سیاسی قیادت اور شراکت دار کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، باہمی مشاورت سے جتنی جلدی ہو الیکشن تاریخ کا اعلان کریں۔

Back to top button