بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

 ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق دو اپریل بروز اتوار کو مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پیر سے منگل تک ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر، میر پور، دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر، گلیات، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

تین اور چار اپریل کے دوران مری، راولپنڈی، اٹک، چکول، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ملتان، ڈی غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کمزور بنیادی ڈھانچے، فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے، کاشتکار بھی موسمیاتی ماحول کے پیش نظر آب پاشی کریں، پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں تیز بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹیز نے ریسکیو اداروں کواحتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے  ملائیشیا میں شدید بارشیں،طغیانی سے 27 ہلاک
Back to top button