بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیدرلینڈز کیخلاف اہم ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ نے مضبوط ٹیم کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کیخلاف دو ون ڈے میچوں کی اہم ترین سیریزکیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جنوبی افریقہ کیلئے نیدرلینڈز کیخلاف یہ سیریز اس لحاظ سے اہم ہے کہ اگر اس نے نیدرلینڈز کو دو صفر سے شکست دیدی تو وہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائے گی وگرنہ اسے کوالیفائنگ رائونڈ مرحلے سے گزرنا پڑے گا، جنوبی افریقہ کے اعلان کردہ سکواڈ میں انریچ نورٹیج اور فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا کو شامل کرلیا گیا ہے دونوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آرام دیا گیا تھا یہ سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوئی تھی سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جنوبی افریقہ کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی تیمبا باووما (کپتان)، کونٹن ڈی کوک، بوجرن فارچون، رضا ہینڈرکس، مارکو جانسین، ہینرچ کلاسین، سیساندا ماگلا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ میلر، لونگی نیگدی، انریچ نورٹیج، ویان پارنل، ربادا، تبریز شمسی، راسی وین ڈر ڈوسن۔

Back to top button