بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 مارچ ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 اپریل بروز جمعہ ہو گا۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ ہو گا کیونکہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان پہلا روزہ کل بروز جمعرات رکھیں گے، دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں 21 مارچ کو بیٹھیں تاہم دونوں ممالک میں کہیں چاند نظر آنے کی شہادت سامنے نہ آئی۔

خیال رہے کہ عموماً پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور کئی دیگر ممالک میں سعودی عرب کے ایک روز بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے تاہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات ہو گا۔

Back to top button