بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلع خوشاب کے علاقہ تھل میں بھی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی ضلع خوشاب کے علاقہ تھل میں بھی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے ریسکیو 1122 کی عمارت پر پہلا کوڈ درج کرکے مردم شماری کا آغاز کیا ۔ میجر رضوان اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر سینسز ابوبکر ملک بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر سینسز نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ بھی دی ۔

متعلقہ حکم کے مطابق خانہ شماری اور مردم شماری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ جو گھر گھر جاکر خانہ شماری اور مردم شماری کریں گی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر ابوبکر ملک کے مطابق ملک بھر میں پہلی بارڈیجیٹل مردم شماری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر کی تمام ٹیموں کو اس حوالے سے تمام ضروری سہولیات اور سامان وغیرہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

Back to top button