بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور عراق کا انسدادِ دہشت گردی سمیت سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراق کے وزیر داخلہ جنرل عبد الامیر الشمّری کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں میں بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ زائرین کے لیے بہتر انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق وسیع تر معاملات میں قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ عراقی وزیرِ داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک انسدادِ دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، اور معلومات کے تبادلے کے لیے مشترکہ میکانزم کے تحت تعاون مزید مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button