بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان

ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی کی دستیابی کے مسائل مختلف وینڈرز کی ایل سیز نہ کھلنے سے ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث بھی اشیاء کی دستیابی میں تاخیر ہوئی تاہم اب  وزارت خزانہ نے 6 ارب سے زائد کے فنڈ ریلیز کر دیے ہیں جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کے اکاؤنٹ میں فنڈ آئندہ ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Back to top button