بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پاکستان کیلئے اوورسیز ڈویلپمنٹ اسٹیٹس میں کمی پر تشویش کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کرکے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

سابق وزیراعظم نے حالیہ برسوں کے دوران برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اوورسیز ڈویلپمنٹ اسسٹینس میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ برطانوی ہائی کمشنر کی کوششوں سے اعانت پروگرام میں توسیع ہوگی۔

مزید پڑھیے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سیکیورٹی کرائسز پیدا کر رہی ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار
Back to top button