بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولز گلڈ کے عہدیداران کی سینٹر  سلیم مانڈوی والا سے ملاقات

پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولز گلڈ کے عہدیداران نے ایوان بالا کی ہوابازی کمیٹی کے اہم رکن اور سینٹر  سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے صدر آصف رسول صاحب نے ائیر ٹریفک کنٹرولز کے کیرئر میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔ اور کنٹرولرز میں اپنے کیریئر سے متعلق پائے جانے والے خدشات سے آگاہ کیا۔

سلیم مانڈوی والا نے ایئر ٹریفک کنٹرولز کی بیرون ملک بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تربیت کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔سلیم مانڈوی والا صاحب نے پائلٹس اور کنٹرولرز کے مابین بہتر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ۔

مزید پڑھیے  کراچی میں کورونا ویکسین کی قلت،سنٹرز بند
Back to top button