بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی سول ایوی ایشن کل ای کچہری کا انعقاد کرینگے

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ منگل کی صبح 10:30 بجے سے دن 12:30 بارہ بجے تک ‘ای کچہری’ کا انعقاد کریں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے کی ای کچہری کا مقصد عام لوگوں کے مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے۔

شکایت کنندگان آن لائن ای کچہری کے دوران اپنے نام، رابطے کی تفصیلات، ای میل اور ایئر پورٹ کا نام کمنٹ باکس میں لکھ سکیں گے۔

ڈی جی پاکستان سی اے اے سے http://facebook.com/pcaa.official پر رابطہ کیا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوامی سہولت کے لیے وزیراعظم اور وزارت ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Back to top button