بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا ایوی ایشن سیکٹر کو انڈسٹری قرار دینے پر زور

سیکریٹری وزارت ایوی ایشن سیف انجم اور ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے  سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے نئی ایوی ایشن پالیسی اور رولز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایوی ایشن سیکٹر کو انڈسٹری قرار دینے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن سیکٹر کو انڈسٹری ڈکلیئر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ملک میں ایوی ایشن کو فروغ دینے کیلئے آسان اور دوستانہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

Back to top button