بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جیل بھرو تحریک امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا الٹی میٹم ہے،راجہ سکندر

راجہ سکندر محمود ضلعی صدرپی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ نے عمائدین علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آئین سے انحراف کر کے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں۔اگر بروقت الیکشن کروا دئے جائیں تو پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔انتقامی کارروائیاں و ہراسمنٹ مسائل کا حل نہیں ،ملکی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے عوام کو آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں لگا دیا گیا ہے۔پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،جیل بھرو تحریک امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا الٹی میٹم ہے۔نا اہل حکمرانوں کے پاس کارکردگی دکھانے کے لئے کچھ نہیں اس لئے وہ اب بند گلی میں پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کو معاشی و سیاسی عدم استحکام سے نکالنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا ہے اور حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔بھاری بھر کم بل دینے کے باوجود عوام کو گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تودوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سرد موسم میں اگر بجلی بندش کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں صورتحال کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا۔لوڈشیڈنگ سے عوام اور تاجرطبقہ عذاب میں مبتلا ہے۔کاروبار ی معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Back to top button