بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شیخ رشید نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ آصف زرداری کے خلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، آصف زرداری نےکوئی شکایت نہیں کی، تیسرےفریق کی شکایت پرمقدمہ بنا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ جیل میں ہوں، اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، مچلکے جمع کرانے کے لیے تیار ہوں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی۔

مزید پڑھیے  توشہ خانہ کیس، عمران کا تیسری بار  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
Back to top button