بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اخلاق کا سب سے اعلیٰ ا اسوہ حسنہ حضور اکرم ﷺ کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے، مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز پاکستان ایک لازوال مملکت خداداد ہے ، جس کا وجود بذات خود معجز نما ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے سرکٹ ہائوس خوشاب میں پریس کلب خوشاب کے چار رکنی نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا، وفد کی قیادت صدر پریس کلب چوہدری عزیز الرحمان کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بنیادی اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے مزید کہا کہ اخلاق کا سب سے اعلیٰ ا اسوہ حسنہ حضور اکرم ﷺ کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے ۔ اس موقع پر وفد نے مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی چشتی کو خانقاہی نظا م پر پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Back to top button