بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

یوم یکجہتی کشمیر، گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہر آباد میں ریلی اور تقریب کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم یکجہتی ء کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ملی جوش وجذبہ کے ساتھ ایک ریلی اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب ڈاکٹر محمد حسان طارق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے کی۔ ریلی گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول سے شروع ہو کر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور اقبال میڈیکل کمپلیکس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122،سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،ہیلتھ و دیگر محکمہ جات ،سکول کے طالب علموں ، اساتذہ اکرام اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں کے حق میں نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے ۔بعدازاں گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے ہال میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈ ماسٹر و ممتازماہر تعلیم ملک محمد شاہد اقبال نے بطریق احسن سر انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا۔تقریب میں اے ڈی سے آ ر ڈاکٹر محمد حسان طارق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محند اسحاق اعوان اور طالب علموں نے کشمیریوں کی آزادی کے بارے تقا ریر کیں۔تقریب میں طالب علموں نے پر سوز ملی نغمہ بھی گایا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت ، ترقی اور کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعائیں بھی کیں۔سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں کشمیریوں کی آزادی اور کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے بارے تصاویری نما ئش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Back to top button