بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کے انتظامات مکمل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ خوشاب میں 5فروری کے روز یوم یکجہتی کشمیر منانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ پروگرام کے مطابق ضلعی و تحصیل سطح پر ریلیاں اور سیمینار وغیرہ کا انعقاد کروایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں صبح 10 بجے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد سے ایک ریلی نکالنے کا اہتمام کیا گیا ہے اور سیمینار کا انعقاد بھی ہوگا۔ 5 فروری کے روز سکول اور کالجز سطح پر ڈبیٹس، فوٹو ایگزیبیشن ، پبلک اور پرائیوٹ وھیکلز پر سٹکرز،سلوگن چسپاں کیے جائیں گے۔ اسی روز ڈاکومنٹری اور قومی ترانے ، فلیگ ہو سٹنگ ، ہاکی اور فٹ بال کے میچز وغیرہ ہونگے ۔ ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میڈیکل اور ریسکیو کوریج دیں گے۔ ضلعی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ان تمام پروگرامز کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

Back to top button