بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خارجہ کا امن و ہم آہنگی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے اعتماد سازی، افہام و تفہیم اور رواداری پر زور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا میں امن و ہم آہنگی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مفاہمت، روا داری اور اخوت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔وہ واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی دعائیہ ناشتے کی تقریب کے موقع پر ایک اہم مقرر کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے عالمی مسائل کے حل کیلئے ہمدردی اور ہم آہنگی کی اہمیت کو جاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قسمت دیگر اقوام سے منسلک ہے ہمیں سب کے بہترین مستقبل کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب پر بھی گفتگو کی اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button