بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پبلک اداروں کی سکیو رٹی کے انتظا مات کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں اجلاس کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک میں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں پبلک اداروں کی سکیو رٹی کے انتظا مات کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قا ضی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر،ڈی ایس پی محمد ناصر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ کے علاو ہ دیگر محکموں کے سر براہان اور افسران نے شرکت کی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صدراجلاس نے تمام سرکاری وپبلک اداروں کو اپنے اپنے دفاتر میں ایک سے زائد تمام داخلی راستوں کو بند کرنے اور مین گیٹ پر آ فیشلز کی ڈیوٹی لگانے،دفاتر میں اشخاص کے غیر ضروری داخلے پر پا بندی لگانے،دفاتر میں آنے والے مو ٹر سائیکلز و گا ڑیوں کی چیکنگ اور متعلقہ شخص کے کوائف رجسٹر میں اندراج کرنے،اداروں کی باؤنڈری والز پر خار دار تاروں اور سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب،واک تھرو گیٹ کااستعمال،جن دفاتر کی عمارت پر واچ ٹا ورز بنائے گئے ہیں انہیں فنکشنل کرنے،دفاتر میں آنے والے اشخاص کی چیکنگ کرنے ،علاوہ ازیں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سکول وکالجز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے،مارننگ اسمبلی کے اوقات میں بچوں کو دہشت گردی کے متعلق آ گاہی دینے اور سکیورٹی کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآ مد کرنے کے احکامات دیئے گئے تاکہ ضلع میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچاجاسکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ ہمارے ضلع میں کسی قسم کا تھریٹ نہ ہے تاہم حکومتی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات اٹھا نا بہت ضروری اور اہم ہیں۔

Back to top button