بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

باجوڑ میں پولیس اور اسکائوٹس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری اسلحہ برآمد

باجوڑ میں حکام نے پاک افغان سرحد کے قریب واقع تحصیل ماموند میں چھاپے کے دوران 2 دیسی ساختہ بم، راکٹ سے چلنے والے 7 دستی بم اور فیوز برآمد کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خار میں ضلعی پولیس افسر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ اسلحہ پولیس اور باجوڑ اسکاؤٹس کی ایک ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دیسی ساختہ بم اور گرینیڈ (دستی بم) کچھ شرپسندوں نے تخریب کاری کے مقصد سے چھپائے ہوئے تھے، ان شرپسندوں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ پاک افغان سرحد پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہیں۔

Back to top button