بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں انتخابات کیلئے تاریخ دیدی

گورنر حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو تاریخ دے دی۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے انتخابات کیلئے 16 اپریل کی تاریخ تجویز کی ہے، گورنر حاجی علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط کا جواب میرے سیکرٹری نے دیا ہے۔

واضح رہے آج صبح ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ الیکشن ایک آئینی تقاضہ ہے اور آئین کے تحت الیکشن کراؤں گا، ہم الیکشن سے انکار نہیں کر رہے، ہمیں ریاست اور عوام کے تحفظ کا خیال بھی کرنا چاہیے، میں تو الیکشن کی صرف تاریخ دوں گا جو میں آج دے دوں گا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے تاریخ دی جائے، خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی گئی تھی۔

Back to top button