بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معلومات تک رسائی کی قانون سازی کیلئے سی پی ڈی آئی کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ملک جاوید اقبال اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک جاوید اقبال اعوان فوکل پرسن شیر این جی او نے نورپورتھل پریس کلب کے صحافیوں سے ایک تقریب کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کی قانون سازی کے لیے” سی پی ڈی ائی” کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔


انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہریوں کوقانونی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اس طریقہ ء کار سےاداروں میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کر کے شفافیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ آپ قلم , پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے لوگوں تک یہ معلومات پہنچا سکتے ہیں کہ اگر کسی بھی شخص کو کسی ادارے سے یہ معلومات نہیں ملتی تو پنجاب انفارمیشن کمیشن ان اداروں اور افسران کے خلاف سخت کاروی کرتا ہے ۔فوکل پرسن ملک جاوید اقبال اعوان نے پاکستان میں معلومات تک رسائی کے تمام قوانین کے بارے میں بھی وضاحت سے بتایا۔

Back to top button