بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی کمشنر خوشاب قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے 16 تا 20 جنوری 2023 تک جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح جوھرآباد بائی پاس کے قریب ھائی رسک آبادی میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر امان اللہ قاضی چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ خوشاب ، ڈاکٹر راوگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر، ڈاکٹر طاھر حیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب، محمد امتیاز ڈی ایس وی،،عمر شہزاد ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر، محمد عمران ای پی ائی فوکل پرسن اور ظاہر شاہ یونیسیف بھی ان کے ھمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بلارنگ ونسل قطرے پلانا پولیو ٹیموں کی اولین ذمہ داری ھے۔ اس مہم میں 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ ان کی قوت مدافعت بہتر ھو سکے۔دی سی خوشاب نے کہا کہ پولیو کو جڑ سے مٹانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

Back to top button