بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا

متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کی تھی۔پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے مطابق اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کپتان کا سپاہی ہوں جس نے ملک کی خاطر اپنے جسم پر گولیاں کھائیں، میرا عزم اپنے کپتان کی طرح بلند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چند باضمیر، نڈر اور دلیر ججوں کے علاوہ ملک میں عدل کا نظام سویا ہوا ہے، نہیں تو کس کی مجال تھی کہ ایک ٹوئٹ پر میرے خلاف پورے ملک میں مقدمات قائم ہوتے۔

Back to top button