بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نور پور تھل پریس کلب شاندار روایات کا آمین ادارہ ہے، ملک محمد حیات جوئیہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل پریس کلب کے بانی و پہلے صدر سئنیر صحافی ملک محمد حیات جوئیہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نور پور تھل پریس کلب شاندار روایات کا آمین ادارہ ہے ۔ اس پر وقار ادارہ نے علاقہ تھل میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھل ہاوس پر نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈرممبرز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ ادارہ اعلی ا تعلیم یافتہ اور پیشہ ورانہ امور کے ماہر سئنیر صحافیوں پر مشتمل ہے جو حرمت قلم کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہے ہیں ۔ چیرمین نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے کہا کہ آج کی خصوصی نشست کے انعقاد کا مقصد چندروز قبل ادارہ ہذا کے فاونڈر ممبر سینئر صحافی راجہ نورالہی عاطف کو آل پاکستان رائیٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کی طرف سے حسن کارکردگی میڈل اور تعریفی سند ملنے کی خوشی میں ،انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیاگیا ہے ۔

اس لئے ہمیں اس امر کا اظہار کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے ہمارے ہر دلعزیز دوست اور سینئر صحافی راجہ نورالہی عاطف اندرون و بیرون ملک حسن کارکردگی کے میڈلز اور سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے کا علاقہ تھل میں منفرد اعزاز رکھتے ہیں جو کہ نہ صرف نورپورتھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے باعث فخر بات ہے۔ سیٹھ ثمر سلطان نے کہا کہ اللہ تعالی اکے خصوصی فضل و کرم اور اعلی ا خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے فاونڈرممبرنورپورتھل پریس کلب سئنیر صحافی راجہ نورالہی عاطف اس وقت چار بین الاقوامی خبرساں اداروں ، اندرون وبیرون ملک کے چھپن اردو، انگریزی ، رسائل وجرائد اور پچیس ٹی وی چینلز کےلیے اعزازی طورپر اپنی بہتری صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جوکہ ہوسکتاہے ایک عالمی سطح کا منفرد اعزاز ہو۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈر ممبر وسئنیر صحافی ایم نوردین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہمیں اپنے مخلص دیرینہ دوست بھائی سینئر صحافی راجہ نورالہی عاطف پر فخر ہے کہ انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی سے حسن کارکردگی ایوارڈ اور سند حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں انھیں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کی طرف سے بھی انہیں حسن کارکردگی میڈل اور تعریفی سند سے نوازا گیا ہے اور وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیوژن کے لیے رپورٹنگ کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ثم الحمدللہ قبل ازیں بھی اندرون ملک مختلف صحافتی، علمی، ادبی اور دیگر پلیٹ فارمز پر وہ حسن کارکردگی ایوارڈزاور تعریفی اسناد حاصل کرنے کے حامل ہیں ۔ سینئر صحافی ایم نوردین نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے سینئر صحافی راجہ نورالہی عاطف کو یہ بھی ضلع خوشاب میں منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ کراچی پریس کلب کے بھی اعزازی ممبر ڈسسٹرکٹ خوشاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شاندار کامیابیوں پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوءے ان کےلیے نیک تمناؤں کااظہارکرتےہیں۔ اس موقع پر راجہ نورالہی عاطف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی میدان میں اپنی پے درپے شاندار کامیابیوں پر اللہ پاک کی ذات والا صفات کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی میدان میں قدم قدم پر پر خلوص ساتھ دینے اور بے پایاں محبت پر نورپورتھل پریس کلب کے بانی سینئر صحافی جناب ملک محمد حیات جوئیہ صاحب، سینئر صحافی جناب ایم نور دین صاحب ، ملک غلام جیلانی وڈھل صاحب اور چیرمین نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان سمیت دیگر جملہ اہل قلم کاتہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ اللہ تعالی ا ہم سب کو آسانیاں عطا کریں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا کریں۔

Back to top button