بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی بربریت جاری، ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

اشتہار
Back to top button