بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خوشاب کااجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی خوشاب کااجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب چوہدری احسان اللہ نے کی۔اجلاس میں انڈسٹریز،مارکیٹ کمیٹی،دیگر محکموں کے افسران اور انجمن تاجران کے عہدہداران وغیرہ نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز محمد عبداللہ نے اجلاس میں بر یفنگ دیتے ہوئے مارکیٹ میں ضروری اشیاء کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ اور ملحقہ اضلاع سے قیمتوں کاتقا بلی جا ئزہ پیش کیا۔اجلاس میں باہمی گفت و شنید کے بعد کھانے پینے کی بنیادی ضروری اشیا ء کے از سر نو قیمتوں کا تعین کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سپر باسمتی چاول (پرانا) فی کلو گرام 240روپے،چنا کا لا مو ٹا 170روپے،چنا سفید (موٹا) 275روپے،چنا سفید (باریک) 252روپے،دال چنا (موٹی) 180روپے،دال چنا (باریک) 175روپے،بیسن 185روپے،چینی سفید ایکس مل پلس تین روپے،سرخ مرچ (مارشل) اوپن،دال مسور (موٹی) 215روپے،دال مسور (باریک) اوپن،دال ماش (دھلی ہوئی) 330روپے،دال مونگ (دھلی ہوئی) 205روپے،گوشت چھو ٹا 1150روپے،گوشت (بڑا) 600روپے،دودھ کھلا 100روپے،دہی 110روپے،روٹی 100 گرام فی کلو 10روپے،نان 120گرام فی کلو 12روپے،آ ٹا تھیلا فی کلو گرام 648روپے اور آ ٹا تھیلا فی بیس کلو گرام 1295روپے کے حساب سے فروخت کیا جاسکے گا۔علاوہ ازیں سبز ی پھل انڈے،برائلر گوشت مارکیٹ کمیٹی کے روز مرہ بنیا دپر جاری کردہ لسٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے۔کوئی شخص یا دکاندار مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول نہیں کرے گا۔ہر دکاندار کو نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آ ویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صدر اجلاس چوہدری احسان اللہ نے تمام پرائس مجسٹر یٹوں کو پرائس کنٹرول کمیٹی کے طے کردہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button