بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

زہریلی شراب پینے سے 39 ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک اور واقعہ میں بھارت میں شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر ایک شخص نے پڑوسی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست  مہاراشٹرا میں پیش آیا جس سے متعلق  پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم مقتولہ خاتون کا پڑوسی  ہے جو اکثر خاتون کے بیٹے سے پیسے مانگ کر شراب خریدا کرتا تھا لیکن اس بار پیسے مانگنے پر خاتون نے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق  خاتون کے پیسے دینے سے انکار پر ملزم طیش میں آگیا اور چاقو سے حملہ کیا جس سے خاتون شدید زخمی ہوئی اور  دم توڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت ویشالی کے نام سے ہوئی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا  ہے۔

Back to top button