بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صباحت رضوی ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کی خوشاب آمد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صباحت رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان امیدوار برائے جنرل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن 2023-2024 کی ملک فرحان تصدق جوئیہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب آمد۔ اس موقع پر سابق صدربار خوشاب ملک عبد الرحیم ‘ سابق صدر ملک طاہر رضا بگھور ‘ سابق صدر ملک عبد الرحمن اعوان ‘ سابق صدر سید مزمل رضا زیدی ‘ سابق صدر بار راجہ ارشد محمود ‘ سابق صدر اظہر شاہ ہمدانی ‘ سابق سیکرٹری بار ملک زبیر حیات اتراء ‘ سابق جنرل سیکرٹری سید مسرت عباس شاہ ‘ سابق سیکرٹری فیض رسول سنگھا ‘ سابق سیکرٹری بار غلام عباس بگھور ‘ سابق سیکرٹری بار اختر عباس کھارا ‘ ملک رضوان بھاء ‘ ملک طاہر منیر ‘ راجہ فیصل حیات جنجوعہ ‘ آصف حسنین خان بلوچ ‘ سابق نائب صدر صدیق حسین چشتی نے پھولوں کی پتیاں سے پرتپاک استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کا دورہ کروایا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کی وکلاء برادری نے مکمل طور پر صباحت رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی حمایت کا اعلان کیا ۔ جس پر امیدوار برائے جنرل سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن صباحت رضوی نے خوشاب بار کے تمام وکلاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کرنے اور تمام وکلاء گروپس کی جانب سے بھرپور ووٹ اور سپورٹ کے اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Back to top button