بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

یونین کونسل جھرکل میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل نورپورتھل کے کنونشن کاانعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے زیراہتمام یونین کونسل جھرکل میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل نورپورتھل کے کنونشن کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب ملک سعد بشیراعوان اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک سمیع الحق اعوان نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں ضلع خوشاب کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات سربراہ کلو گروپ ملک عبد الرحمان وارث کلو ۔رہنما مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن ملک محمد خالد اعوان, سردار انعام اللہ سگو نائب صدر سرگودھا ڈویژن، ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے سئنیر میڈیا کوآرڈینٹر راجہ محمد رضوان ، سینئر نائب صدر یوتھ ونگ ملک آصف نواز اتراء، سینئر نائب صدر ملک قمر جاڑا، نائب صدر بلال حیدر اعوان، نائب صدر میاں شمس العارفین ، نائب صدر راجہ محمد عرفان قاسم اور ایڈشنل جنرل سیکٹری ملک محمد حسنین کھارا نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگی قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوءے یوتھ ونگ کی مزید فعالیت سمیت دیگر تنظیمی امور پر روشنی ڈالی۔ سرائیکی شاعر غلام عباس تسکین نے اس موقع پر مسلم لیگی قائدین کی توصیف میں اپنامنظوم کلام پیش کرکے خوب دادوصول کی۔ قبل ازیں جھرکل آمد پر

Back to top button