بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ملک حاجی اختر حسین کلو بطورہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ہر دلعزیز علمی شخصیت ملک حاجی اختر حسین کلو بطورہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں تعینات ، عوامی سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ پرخلوص، ہردلعزیز علمی شخصیت ملک حاجی اختر حسین کلو قبل ازیں گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد میں ایک عرصہ سے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے رہے تھے ۔ ان سروس پرموشن کے تحت انہیں بطورہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں تعینات کر دیا گیا ہے ۔عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے ان کی تعیناتی کا زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں میں ایک عرصہ سے ہیڈماسٹر کی آسامی خالی چلی آ رہی تھی۔ ملک حاجی اخترحسین کلو علاقہ تھل کے ممتاز ماہر تعلیم، استاد الاساتذہ ،ایکس ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل ملک حاجی مرید حسین کلو کے صاحبزادے اور ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ دریں اثناء گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں کے نئے تعینات ہونے والے ہیڈماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سےمیری پے در پے کامیابیاں میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت کا ثمر ہیں۔ انشاء اللہ بطور سربراہ ادارہ اپنی پوری ٹیم کے بھرپور تعاون کے ساتھ سکول ہذا میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کیا جائے گا ۔

Back to top button