بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن نے میکسیکو کو شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کیخلاف 0-2سے فتح سمیٹ لی۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع ہوئے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔جواب میں میکسیکو نے بھی حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو بے سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے سٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔میچ کے آخر تک میکسیکو کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی جبکہ مقرر وقت تک ارجنٹینا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی۔یاد رہے ارجنٹینا کو اپنے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to top button