بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے، الیکشن کمیشن منگل کو فیصلہ سنائے گا

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سمیت تمام اسٹیک ہولڈز کا موقف سننے کے بعد 15 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا

کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے۔  الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ  بروز منگل سنائے گا ۔   الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پندرہ نومبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ  منگل کو سنائے گا۔

  الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کراچی بلدیاتی انتخاب کیس کی گزشتہ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

سندھ حکومت نے مزید 90 دن موخر کرنے کی استدعا کی تو جماعت اسلامی نے 45 روزمیں انتخابات کا کہا۔ پی ٹی آئی کو بھی موخر ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جبکہ ایم کیوایم نے مردم شماری اورحلقہ بندیوں کے اعتراض اٹھائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے کہاتھا کہ صوبائی حکومتیں کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتیں، 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں۔

Back to top button