بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی کرکٹ سکواڈ نے وطن واپسی کا سفر شروع کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم نے وطن واپسی کا سفر شروع کردیا ہے، قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا، منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے،محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے

اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے،باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے

Back to top button